کوئٹہ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سرمچار امتیاز بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل ضلع آواران کے علاقے کندھار کی پہاڑوں میں قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان دو بدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں امتیاز بلوچ عرف کامریڈ شہید ہوئے جبکہ دیگر سرمچار بحفاظت گھیرے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ جھڑپ میں دشمن کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
امتیاز بلوچ بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے مسلح جد و جہد میں بر سرپیکار تھے۔ وہ نہایت محنتی اور ماہر جنگجو تھے۔ وہ مختلف علاقوں میں دشمن کے خلاف جد و جہد کا حصہ رہے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیمی ساخت کے مطابق وہ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہوگئے تھے۔ ہم لیفٹیننٹ امتیاز بلوچ کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی بلوچ قومی جہد آزادی کی راہ میں وقف کی۔ ان کا مشن بلوچ سرمچار آگے لے جائیں گے اور حق اور باطل کی جنگ میں فتح بلوچ قوم کی ہی ہوگی، قابض پاکستان کا بلوچستان سے بیدخل ہونا یقینی ہے۔


