دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںشہید بالاچ مری کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت...

شہید بالاچ مری کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،بی آر پی

(ہمگام نیوز )
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے شہید نوابزادہ بالاچ مری کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین کے شہید وں نے اپنا خون دیکر اس جدوجہد کو ناقابل شکست بنا دیا ہے

میڈیا کو جاری بیان میں بی آر پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید نوابزادہ بالاچ مری نے زندگی کی تمام آسائشیں چھوڑ کر ایک عام بلوچ کی طرح اپنے قوم کیلئے جہدو جہد کی اور بلوچستان کی جہد آزادی کو ایک ناقابل شکست رخ دیا ۔

انھونے مزید کہا ہے کہ شہید نوابزادہ بالاچ خان نے کوہستان مری سے لیکر ساحل مکران تک بسنے والے ہر نوجوان کو اپنی جدوجہد سے متاثر کیا اور ان کو شعوری طور پر بیدار کیا اور ان کی جہد مسلسل کی وجہ بلوچ تحرک آزادی کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا ہے بلوچ ریپبلکن پارٹی شہید نوابزادہ بالاچ خان مری سمیت تمام شہدا کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہونے سرزمین کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز