دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںشہید زاہد بلوچ،شہید حمل بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل...

شہید زاہد بلوچ،شہید حمل بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید زاہد بلوچ اور شہید حمل بلوچ کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ پچیس اپریل کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کے کارندوں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کیا۔
شہید زاہد عرف مراد ایک نیٹ ورک کمانڈر تھے اور لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ بارہ سالوں سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کی جد وجہد میں دشمن کے خلاف برسرپیکار تھے۔ شہید سرمچار حمل بلوچ عرف فضل بلوچ دس سالوں سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ گزشتہ مہینے زاہد عرف مراد کے بھائی کا سرنڈر کرنے کے بعد ان پر بہت دباؤ دالا جارہا تھا کہ وہ آکر پاکستانی فوج کو سلامی دیکر بلوچستان اور بلوچ قوم کی غلامی کے خلاف جد و جہد سے دستبردار ہوجائیں۔
شہید زاہد بلوچ کی جانب سے انکار کے بعد انہیں مختلف ذرائع سے دھمکا یا جارہا تھا لیکن وہ اپنی اس شعوری جد و جہد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ انہیں ریاستی آلہ کاروں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہورہے تھے۔ اس انکار کے بعد اسے شہید فضل بلوچ سمیت نشانہ بناکر شہید کیا گیا۔ اس دوران تحقیقات کے بعد مختلف معلومات اکھٹے کیے گئے ہیں اور ان کے قتل میں ملوث آئی ایس آئی کے کارندوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ انہیں جلد اس جرم کی سزا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز