کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 جنوری کو کولواہ میں پاکستانی افواج نے بلوچ ریپبلکن آرمی کے بیس کیمپ پر بڑی تعداد میں زمینی دستوں اور فضا میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حملہ کرکے کیمپ پر قبضے کی کوشش کی جسے بی آر اے کے ساتھیوں نے بہادری اور کامیاب جنگی حکمت عملی کے تحت ناکام بنادیا اور فورسز کو پسپا کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیپ پر فورسز کے قبضے کی کوشش میں قبضہ گیر اہلکاروں سے مختلف مقامات پر کئی گھنٹے دو بدو جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے آمنے سامنے جنگ کے دوران تنظیم کا ساتھی شعیب بلوچ عرف لکمیر نے کیمپ کے دیگر ساتھیوں کو محفوظ راستے کی فراہمی کیلئے دشمن کا راستہ روک کر تین گنھٹے تک فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نو ش کیا شہید شعیب گزشتہ طویل عرصے سے بی آر اے سے وابستہ تھے سرباز بلوچ نے کہا کہ شعیب بلوچ کو ان کی عظیم قربانی پر تنظیم انہیں کوہسار ء وطن کا لقب دینے کا اعلان کرتی ہے ہم اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہے کہ مزکورہ حملے میں تنظیم کے علاقائی کمانڈر افضل بلوچ کے حوالے سے شہادت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ صحیح سلامت محاز پر اپنے ساتھیوں کےدرمیان موجود ہیں ۔ ہماری جنگ آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گی۔