شال (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے شہید فدائی درویش کے چھوٹے بھائی گُل حمد مری وفات پا چکے ہیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق گُل حمد طویل عرصے سے بیمار تھے۔

واضح رہے کہ گُل حمد شہید درویش کے چھوٹے بھائی تھے۔ شہید درویش بی ایل اے کے مجید بریگیڈ ونگ کے واحد فدائی تھے جنہوں نے دسمبر 2011 میں کوئٹہ ارباب کرم خان روڈ پر واقع ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ شفیق مینگل کے ٹِھکانے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں شفیق مینگل بال بال بچ گئے تھے جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے 30 سے زائد کارندے ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید درویش کا چھوٹا بھائی گُل حمد مری بھی ایک جہد کار تھے۔ گل حمد سمیت ان کی فیملی کے متعدد ارکان حتہ کہ خواتین نے قید و بند سمیت جلاوطنی اور مختلف تکالیف سہے ہیں۔