کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز زامران کے علاقے گیشتاگان میں فورسز کے کیمپ پر ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار و زخمی ہوئے حملے کے بعد فورسز نے سرمچاروں کے پرجوابی حملہ کیا اسی دوران فورسز کے ساتھ دو گھنٹے تک مسلسل جھڑپیں ہوئی ان جھڑپوں کے دوران ورنا مختار بلوچ شہید ہوگئے ،شہید مختار بلوچ نے بڑی بہادری کے ساتھ قبضہ گیر دشمن کا مقابلہ اور متعدد اہلکاروں کو بھی ہلاک کیا، شہید مختار بلوچ گزشتہ تین سالوں سے تنظیم سے وابستہ تھے بی آر اے شہید مختار بلوچ کو تحریک آزادی کیلئے خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔