Homeخبریںشیراز جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

شیراز جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

شیراز( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 21 دسمبر کو فجر کے وقت شیراز کی عادل آباد جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

 اس قیدی کی شناخت 35 سالہ “عبداللہ شاہوزہی” ولد عبدالصمد ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو 2020 میں شیراز سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ عبداللہ کے اہل خانہ پھانسی سے قبل آخری ملاقات کے لیے شیراز جارہے تھے کہ راستے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا اور وہ اس وقت خاتم اسپتال (زاہدان) میں زیر علاج ہیں۔

 حالیہ ہفتوں میں ایران کی مختلف شہروں کے جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version