لندن (ہمگام نیوز) میخائل نے کہا کہ میں ہمیشہ خود ارادیت کے حق پختہ یقین رکھتا ہوں، خاص طور پر جب بات مقامی لوگوں کی ہو۔ میں اپنے خیالات کسی پر مسلط کرنے کے بارے میں تو نہیں کہہ رہا، بلکہ میری رائے میں حق خود ارادیت کے بارے یقین رکھنا لوگوں کی مرضی کا احترام کرنا ہے۔ اگر کوئی مقامی گروہ خود ارادیت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنی قوم پر مرضی کی پالیسی کا نفاذ چاہتا ہے تو میں اس کے لیے ہمیشہ اور سب کچھ بول سکتا ہوں۔ کیونکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ ان مقامی لوگوں بنیادی انسانی کا حق ہے۔

مثال کے طور پر بلوچوں اور صومالی لینڈرز کو ہی لے لیں۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنانا چاہتے ہیں، اور میں ان کی خواہشات کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ میرے بارے میں یہ رائے قائم کرنا کہ میں کسی کی سائیڈ لے رہا ہوں یا کوئی میری فیورٹ ہے ایسا ہرگز نہیں ہےنہیں ہے بلکہ بات انسانی خواہشات کی احترام کا ہے۔ یہ ان کمیونٹیز کے حقوق اور خواہشات کو تسلیم کرنے کے بارے میں ہے۔

یقینا، تمام مقامی لوگ اس راستے پر نہیں جانا چاہتے ہیں، اور یہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ کلیدی بات ان کے انتخاب کا احترام کرنا اور ان کی خودمختاری کی حمایت کرنا ہے۔ آخر کیا یہ انکا خود ارادیت کے مطالبے کا حترام نہیں ہے؟