سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںصدر دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی استعمال کیا گیا، BDS...

صدر دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی استعمال کیا گیا، BDS رپورٹ

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں صدر بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے مطابق دھماکے میں ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اور دیسی طور پر آئی ای ڈی کو تیار کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے کیرئیر پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل کے ٹکڑے ملے، ان ٹکڑوں میں ٹائر،رم،اسٹینڈ،چین اور گیئر ملے ہیں۔

جائے وقوعہ سے 55 اسٹیل بال بیئرنگ بھی ملے، دھماکے سے 2 کاریں بری طریقے سے تباہ ہوئیں جبکہ 7 کاریں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں دیسی طور پر آئی ای ڈی کو تیار کیا گیا، بال بیئرنگ سمیت ڈھائی کلو بارودی مواد دھماکے میں استعمال کیا گیا۔

جیونیوز کو موصول واقعے میں ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دھماکے اور اس کے بعد کی صورت حال نظر آئی ہے جس میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی بھی نظر آرہی ہے۔

پاکستانی تحقیقاتی ادارے مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز