واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو کہا کہ واشنگٹن نے وینیزویلا کے خلاف “وسیع پیمانے پر حملہ” کیا اور صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے

نکال دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ “متحدہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینیزویلا اور اس کے رہنما، صدر نکولا مادورو، کے خلاف ایک وسیع پیمانےکی کاروائی کی ہے اور انہیں ان کی اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔”

ٹرمپ نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی “امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر” سر انجام دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی اور ایک نیوز کانفرنس امریکی ریاست فلوریڈا کے ان کے مارا-لاگو رہائش گاہ پر صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی۔

دوسری جانب، نیو یارک ٹائمزکے ساتھ ایک مختصر فون انٹرویو میں ٹرمپ نے اس حملے کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ “بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی ، پائے کے فوجیوں اور بہترین عملے کی مشترکہ کاوش تھی۔

انہوں نے مزید کہا” یہ در حقیقت ایک اعلی آپریشن تھا۔”

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے اس کارروائی کے لیے کانگریس سے اجازت طلب کی تھی ، اور وینیزویلا کے لیے آگے کیا ہوگا تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ معاملات نیوز کانفرنس میں خطاب کے دوران بیان کریں گے۔