Homeخبریںصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سےامریکی فوجیوں کے انخلا کا حکم نہیں...

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سےامریکی فوجیوں کے انخلا کا حکم نہیں دیا:ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک)امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے جاری کردہ اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے احکامات نہیں دیے کیونکہ امریکی صدر افغانستان میں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے۔ گریٹ مرکس نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے محکمہ دفاع پینٹاگون کو افغانستان سے فوجی انخلا کے احکامات نہیں ملے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا، تاہم اب باقاعدہ سرکاری سطح پر امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔

Exit mobile version