حیدرآباد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق رینجرز نے سندھی قوم پرست رہنما قادر مگسی کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں بحریہ ٹاون کے اہلکاروں نے سندھی قوم پرست جماعتوں کے رہنما سید جلال محمود شاہ, قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو،صنعان قریشی، مشتاق سرکی اور دیگر بلوچ رہنماؤں گل حسن کلمتی، جہانزیب کلمتی، مراد گبول، داد کریم، سمیت دیگر افراد
کے خلاف مقدمات درج کئیے تھے۔
جس کے بعد رينجرز اہلکاروں نے سندھی قوم پرستوں اور دیگر مقامی بلوچ رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاوں شروع کردیا ہیں۔
گزشتہ روز شہید سندھی قوم پرست رہنما بشیر قریشی کے فرزند صننان قریشی کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ آج اطلاعات ہیں کے مطابق قادر مگسی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہیں۔


