شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںصوبائی حکومت کو 6 جبری اغواء افراد کے کیسز فراہم کردیے ہیں:...

صوبائی حکومت کو 6 جبری اغواء افراد کے کیسز فراہم کردیے ہیں: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 6 جبری اغواء افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردیے۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ تنظیم نے چھ جبری اغواء افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کر دیے ہیں۔

بیان میں تفصیل بتاتے ہوے کہا گیا کہ جن افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کیے گئے ہیں ان میں سے 4 طالب علم ہیں، جن کے نام ثناءاللہ ولد دوست محمد سکنہ گرمان پنجگور، ثناءاللہ ولد محمد اسحاق سکنہ خاران، ماجد بلوچ سکنہ قلات، فیروز بلوچ سکنہ پنجگور ہیں جبکہ مزید دو افراد لیویز اہلکار عبدالغنی سکنہ نوشکی اور عبدالرحمن نیچاری سکنہ مستونگ کے کیسز شامل ہیں۔

بیان کے آخر میں تنظیم نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ہم حکومت سے ان جبری اغواء افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز