شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںصوبہ یزد کے شہر موبید میں فورسز کی مظاہرین پر براہ راست...

صوبہ یزد کے شہر موبید میں فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ ایک بلوچ شہری ایک خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق

یزد ( ہمگام نیوز ) ایران صوبہ یزد کے شہر موبید میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی قابض افواج کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری ایک خاتون سمیت 12 دیگر افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 22 سالہ جلیل دوستیار براہوئی ولد ابراھیم سکنہ زاہدان سے ہواہے، جبکہ دیگر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلیل ملازمت کے سلسلے میں موبید ، یزد گیا تھا اور مکمل طور پر پرامن طریقے سے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوا تھا، لیکن ایرانی قابض فوج کی گولی لگنے سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان کی نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کہا جاتا ہے 13 جنوری کے ان مظاہروں کے مقام پر، جلیل کے ساتھ، ایک خاتون سمیت 12 دیگر افراد بھی مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز