کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی شب سات بج کر 33منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3رکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز خضدار سے جنوب مغرب میں 110 کلومیٹر دور اور گہرائی 10کلومیٹر تھی خضدار کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے علاقے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


