دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںضلع لسبیلہ قحط سالی کی لپیٹ میں

ضلع لسبیلہ قحط سالی کی لپیٹ میں

اوتھل (ہمگام نیوز) ضلع لسبیلہ مسلسل قحط سالی کی لپیٹ میں آچکا ہے تحصیل کنراج ،تحصیل لاکھڑا ،تحصیل دریجی ،تحصیل لیاری سمیت اوتھل ،حب ،ساکران اور وندر ،بیلہ کے ایسے علاقے ہیں جہاں پر عرصہ دراز سے بارشیں نہیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے علاقوں میں مال مویشی موت کے منہ میں جاچکی ہیں اور کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر پانی کا بھی فقدان پیدا ہو گیا ہے اور پہاڑی علاقے کے لوگ شہری آبادی کی طرف نقل مکانی کرنےپر مجبور ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ضلع لسبیلہ اور بلوچستان کے  بیشتر علاقے ہیں جہاں پر کافی عرصے سے بارشیں نہیں ہوئی ہیں۔ پہاڑی ،دیہاتی علاقوں کے لوگوں کا واحد ذریعہ معاش مال مویشی ہے اور حالیہ دونوں قحط سالی کے باعث مال مویشی مرچکی ہیں جبکہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر پانی بھی نایاب ہوتے نظر آرہا ہے ضلع لسبیلہ کے تحصیل کنراج اور تحصیل دریجی پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہیں وہاں پر بارشیں نہ ہونے سے مال مویشی نایاب ہوتے نظر آرہی ہے بلکہ تحصیل لاکھڑا اور تحصیل لیاری میدانی علاقوں پر مشتمل ہیں اور یہاں پر بارشیں نہ ہونے سے علاقے ویران بنتے جارہے ہیں اور بیلہ ،اوتھل ،وندر ،حب ،ساکران کے ایسے علاقے ہیں جو قحط سالی کی لپیٹ میں ہیں اور حب ڈیم حب ،ساکران ،حسن پیر ،میں زمینداری کا واحد ذریعہ ہے بلکہ کراچی کے ایک بڑے حصے کو اسی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن آئے دنوں حب ڈیم بھی خشک ہونے کا خدشہ ہے اور حب ڈیم خشک ہونے سے  حب ساکران میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوجائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز