سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںطالبان کا افغان پولیس چوکی پر حملہ5اہلکارجانبحق

طالبان کا افغان پولیس چوکی پر حملہ5اہلکارجانبحق

کابل(ہمگام نیوز ڈیسک)میڈیا اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں طالبان جنگجووں نے ایک چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ پولیس افسر جانبحق ہوگئے ہیں۔بادغیس کی صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالعزیز بیگ نے بتایا ہے کہ طالبان نے ہفتے کی صبح ضلع قدیس میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا ۔اس میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں اور ایک افسر کو حملہ آور اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ان کا پولیس کے ساتھ کوئی ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن انھوں نے جانبحق ہونے والے افراد کی اصل تعداد نہیں بتائی ۔طالبان نے ایک بیان میں قدیس میں پولیس کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات اور امریکی حکام کے مطابق طالبان نے حالیہ برسوں کے دوران میں افغانستان کے قریباً نصف حصے پر عملاً کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور انھوں نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کررکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز