سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںطالبان کے خلاف ایسی طاقت استعمال کی جائیگی،جس کی ماضی میں کوئی...

طالبان کے خلاف ایسی طاقت استعمال کی جائیگی،جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی:صدرٹرمپ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا نے اعلان کیا یے کہ وہ طالبان کے خلاف ایسی طاقت کا استعمال کرینگے جس کا انھوں نے سوچابھی نییں ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نائن الیون حملوں کے 18 برس مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’گذشتہ چار روز میں امریکی فورسز نے افغانستان میں ہمارے دشمن طالبان کو اتنی کاری ضرب لگائی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں لگائی گئی اور ایسا مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر طالبان کے ساتھ خفیہ امن مذاکرات منسوخ کرکے افغانستان میں امریکی فوج کو سخت حملے کا حکم دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق مذاکرات اُس حملے کے جواب میں ختم کیے گئے جس میں گذشتہ ہفتے طالبان نے ایک امریکی فوجی کو مارا تھا۔

اس سے قبل پیر کو بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’چار روز میں ہم نے اپنے دشمن پر اس طرح سے ضرب لگائی ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں ایسا نہیں ہوا۔‘

واضع رہے اس وقت افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے جبکہ 2010 میں یہ تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی ۔افغان طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کے محض چند روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے خلاف ایسی طاقت استعمال کی جائے گی، جس کی ماضی میں کوئی مثال ہی نہیں ملتی۔

میں جوہری طاقت کی تو بات ہی نہیں کر رہا۔ ان کے ساتھ جو ہوگا وہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو گا، امریکی صدر کا نائن الیون حملوں کے 18 برس .مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب

یہ بھی پڑھیں

فیچرز