کنرک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 31 دسمبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کنرک شہر میں 174 ملی میٹر بارش کے باعث اس شہر کے کئی علاقے اور مکانات زیرآب آگئے۔
کنرک اور چابہار کے لوگوں کے مطابق قابض ایرانی حکومت کی طرف سے لوگوں کو کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی اور اس میں صرف ایک شال اور چند کمبل کے ساتھ میڈیا میں یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ تمام سہولیات دیئے گئے ہیں ـ جبکہ گزشتہ روز چابہار شہر کے کئی دور افتاد علاقے کچھ مکانات بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں ـ جبکہ سیلابی پانی کا ریلا شہر کے اندرونی حصہ میں داخل ہوچکا ہے نکاسی آب کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیوریج نیٹ ورک اور نہر کی کمی کے باعث اس شہر کے گھروں، گلیوں اور گزرگاہوں میں بارش کا پانی بھر گیا ہے۔