Homeخبریںطویل علالت کے بعد کامیڈین اداکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر...

طویل علالت کے بعد کامیڈین اداکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے ـ

کراچی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف طویل علالت کے جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ـ
مـزید رپورٹ کے مطابق چند روز قبل عمر شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہیے۔ ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے ـ
خیال رہے لیجنڈری اداکار عمر شریف 19 اپریل 1955 میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ 1947میں 14 سال کی عمر میں فن کی دنیا میں قدم رکھا۔ اُن کا اصل نام تو محمد عمر ہے مگر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا۔
عمر شریف اپنی طرز کا واحد اداکار ہے جسے آڈیو کیسٹ کے ذریعے کامیڈی کرکے دنیا بھر میں مقبولیت ملی ـ

طویل علالت کے بعد کامیڈین اداکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے ـ

Exit mobile version