واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ چین پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کررہے ہیں اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ وہ اس ایجنسی کے لیے امریکی مالی اعانت پر پابندی لگائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’واقعی ڈبلیو ایچ او نے اسے تباہ کردیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی وجہ سے، بڑے پیمانے پر امریکا کے ذریعہ ادارے کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، اس کے باوجود ان کا جھکاؤ چین کی جانب بہت زیادہ ہے، ہم اسے اچھی طرح سے دیکھیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’خوش قسمتی سے میں نے چین کے لیے اپنی سرحدوں کو کھلا رکھنے سے متعلق ان کے مشورے کو مسترد کردیا، انہوں نے ہمیں ایسی ناقص سفارش کیوں دی؟‘
The W.H.O. really blew it. For some reason, funded largely by the United States, yet very China centric. We will be giving that a good look. Fortunately I rejected their advice on keeping our borders open to China early on. Why did they give us such a faulty recommendation?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 7, 2020
امریکی صدر نے کہا کہ ’انہوں نے اسے غلط کہا، انہوں نے واقعی ایسا کیا، انہوں نے کسی کی بھی نہیں سنی، ہم ڈبلیو ایچ او پر خرچ کی جانے والی رقم پر قابو پالیں گے، ہم اس پر ایک بہت طاقتور گرفت رکھتے ہیں اور ہم اس سے متعلق نظر ثانی کرنے جارہے ہیں‘۔
President Trump said he was looking into putting a hold on the U.S. contribution to the @WHO, claiming ‘they've been wrong about a lot of things’ related to the coronavirus and accusing it of being too China-centric pic.twitter.com/whkUDJ743w
— Reuters (@Reuters) April 8, 2020
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے ڈبلیو ایچ او پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کردیا، جس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم کررہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے لیے یہ واضح ہے کہ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر ٹیڈروس کی سربراہی میں کووڈ کے حوالے سے بہترین کام کررہا ہے، مدد فراہم کرنے والے ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں آلات حاصل کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک کو ٹریننگ اور عالمی گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے حال ہی میں کانگو میں ایک متعدی مرض ایبولا اور اکثر ملک بیماری سے نمٹنے کے لیے اپنے عملے کو صف اول پر کھڑا کرنے میں ’زبردست کام‘ کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ٹرمپ کے ریمارکس پر تبصرہ کرنے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔


