Homeخبریںعالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچ باکسر کی دوسری فتح

عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچ باکسر کی دوسری فتح

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 29 اکتوبر 2021 کو عالمی چیمپئن شپ باکسنگ مقابلوں میں دانیال شاہ بخش نے 60 کلوگرام وزن میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سانچیز سے مقابلہ کیا اور تینوں راؤنڈز میں عزم و ہمت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ راؤنڈ میں گیمبیا کے موسی چام کو شکست دینے والے بلوچ باکسر نے دوسری فتح کے ساتھ راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی، جس کے بعد وہ کرغزستان کے مونار بیک سیٹ بیک سے مقابلہ کریں گے۔

بلغراد میں پیر کو شروع ہونے والی سربیا میں 2021 کی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دانیال شاہ بخش نے شرکت کی ہے جو کہ ایک قابل ستائش عمل ہے جس سے بلوچستان کے نوجوان متاثر ہو کر اس میدان میں اپنا صلاحیت دکھائیں گے

Exit mobile version