اسلام آباد:(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات میں قابض پاکستانی وزارت خزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔آئی ایم ایف حکام کو قابض کے وزیرتوانائی مصدق ملک نے بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے قابض ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبےکو دینےکا ٹائم فریم مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آؤٹ سورس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کیپٹوپاورپلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آئی ایم ایف قابض پاکستان کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی کی مانند ہے جو قابض کو اپنے شرائط پر قرضہ دیکر اب اس کا جنازہ نکال رہا ہے