دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںعبدالرشید بلوچ کو بازیاب کیا جائے. لواحقین کی اپیل

عبدالرشید بلوچ کو بازیاب کیا جائے. لواحقین کی اپیل

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 9 فروری 2012 کو حب چوکی سے کراچی جاتے ہوئے راستے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا کیے گئے عبدالراشید ولد کریم داد کے لواحقین نے اپیل کیا ہے کہ عبدالرشید کو بازیاب کیا جائے. 

لواحقین نے مزید کہا کہ سات سال کے طویل انتظار کے بعد بھی انکے پیارے کو بازیاب نہیں کیا جا رہا ہے، لواحقین نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے جو ان پر ثابت ہوتا ہے تو انہیں قانون کے دائرے کار میں لاکر سزا دیا جائے یوں سالوں سال لوگوں کو عقوبت خانوں میں رکھنا سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر ملک سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو خاموشی کا روزہ توڑ کر پاکستانی اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ پاکستانی اداروں ہزاروں ماؤں کے لخت جگروں کو بازیاب کرے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز