Homeخبریںعبدوئی بارڈر پر قابض پاکستانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

عبدوئی بارڈر پر قابض پاکستانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

بلیدہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ 26 مارچ کو عبدوئی میں جعلی سرحد قابض پاکستانی فوج نے ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے رہائشی ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کے دن ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ شہری 25 سالہ علی نوتیزہی آھوارانی ولد عبدالحق ساکن سرباز کی چلتی گاڑی پر قابض پاکستانی فوج نے عبدوئی میں (جعلی سرحد) پر فائرنگ کی جس کے ننتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ـ
بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگ اسے تربت سٹی ہسپتال لے گئے، جہاں وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے ـ

شہید ہونے والے شخص کی لاش تربت سٹی ہسپتال کے مردہ خانے میں ہے اور اس کے لواحقین نے تاحال لاش منتقل کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ نہیں کی ہے ـ

قابضین ایران و پاکستان روزانہ مختلف بہانوں سے جعلی سرحد کے دونوں جانب بلوچ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Exit mobile version