عراد:(ہمگام نیوز) حال ہی میں اسرائیل کے جنوبی شہر عراد کے قریب صحرائی علاقے میں ایک ناکارہ ایرانی میزائل کا ملبہ ملا جس کے ساتھ اسرائیلی شہری تصاویر بناتے رہے ہیں۔

یہ میزائل ممکنہ طور پر ایران کے اُس بڑے حملے کا حصہ تھا جس میں تقریباً 180 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے۔

قابض ایران کا دعویٰ تھا کہ حملے میں صرف فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا،

جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے زیادہ تر میزائل دفاعی نظام نے روک لیے تھے، لیکن کچھ میزائل اسرائیلی علاقوں میں گرے، جن میں نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حملے کی وجہ سے اسرائیلی عوام کو فوری طور پر بم شیلٹرز میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم، اسرائیل نے زیادہ نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ میزائلوں کا ہدف ایئر بیسز تھے، لیکن کوئی بڑا نقصان نہ

یں ہوا۔