چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںعراق نے ترکی کے دباو میں آزادی پسند تنظیم پی کے کے...

عراق نے ترکی کے دباو میں آزادی پسند تنظیم پی کے کے کو دشت گرد تنظیم قرار دیا۔

استببول: (ہمگام نیوز) ترکیہ نے عراقی قومی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسند اور آزادی کی خاطر جہد کرنے والی تنظیم پی کے کے عراق میں ایک کالعدم تنظیم ہے۔

عراق سیکورٹی میکانزم اجلاس کے بعد شائع ہونے والے مشترکہ حتمی اعلامیے میں ماہ رمضان کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ عراق کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

اعلامیے میں عراق کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو دی جانے والی اہمیت  کے بعد اس بات پر زور دیا گیا کہ علیحدگی پسند تنظیم PKK ترکیہ اور عراق کی سلامتی  کے لیے  خطرہ ہے ،مذکورہ تنظیم کی عراق میں موجودگی  بھی عراقی آئین کی خلاف ورزی   میں شامل ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ نے عراق کی قومی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم PKK عراق میں ایک کالعدم تنظیم ہے،  علاوہ ازیں ،طرفین نے عراقی سرزمین  سےترکی کو نشانہ بنانے  پر تنظیم کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی مشاورت کی ہے ۔ ترکی کوشش کررہا ہے کہ دنیا میں کردوں کو دشت گرد قرار دے لیلن یہ بات طشت از بام ہے کہ ترکی عراق شام اور ایران خود دشت گرد ہیں کہ جنوں نے کردوں کی سرزمین پر جبر اور طاقت کے زور پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز