ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ بارودی ڈرون مار گرائے ہیں۔
عرب اتحاد برائے یمن نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب پر حملہ آور حوثیوں کے کئی بارودی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عناصر کا جلد احتساب ہوگا۔ عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔‘
عرب اتحاد نے اس سے قبل بیان جاری کرکے کہا تھا کہ منگل کو بھی ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب پر بارودی ڈرون حملے کے لیے بھیجا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حوثی سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر منظم ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔