دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںعوام کوتقسیم نہیں جوڑنے کا عہد کرتا ہوں، امریکی صدر جو بائیڈن...

عوام کوتقسیم نہیں جوڑنے کا عہد کرتا ہوں، امریکی صدر جو بائیڈن کا پہلا خطاب۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے۔

نئے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسے صدر بنوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔

جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا، ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

نومنتخب امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں۔

امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے۔ ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز