یروشلم (ہمگام نیوز) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کے گیارہ لاکھ لوگ چوبیس گھنٹوں میں غزہ کو خالی کرکے جنوب کی طرف چلے جائیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطین کے عام لوگوں سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے اس لیے کسی نقصان سے بچنے کے لیے وہ شمالی غزہ خالی کرکے جنوب کی طرف منتقل ہو جائیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ اس حکم نامے کو منسوخ کردیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے گیارہ لاکھ لوگوں کے انخلا سے خوفناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور اس کے تباہ کن انسانی نتائج برآمد ہوں گے۔