Homeخبریںغربت کی وجہ سے 14 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا...

غربت کی وجہ سے 14 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

 

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے دھولوائی میں مری قبائل سے تعلق رکھنے والے رند ھاں مری نے غربت کی وجہ سے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلیا ہے

 

رندھاں مری کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا جنہوں نے دو شادیاں کر رکھی تھی جن کے 14 بچے ہیں جو عرصہ دراز سے بارکھان کے علاقے دھولوائی میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ کھیتی باڑی کرکے اپنے بچوں کی کفالت کیا کرتا تھا مگر حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ان کے چھت چھیننے کے ساتھ انکی روزگار کا واحد ذریعہ فصلیں بھی تباہ کردئیے جو اپنے بچوں کو بھوک سے بلکتے نہیں دیکھ سکا اور بلآخر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،

 

اس واقعے کو لیکر کوہلو سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کی جانب سے بارکھان سے منتخب ہونے والے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ رندھاں مری کی موت بارکھان سے سلیکٹ ہونے والے صوبائی وزیر سمیت ہمارے بےحس معاشرے کے لئے ایک زور دار طمانچہ ہے،

 

عوامی حلقوں کا مذید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کے لئے راشن، ٹینٹ سمیت اربوں روپوں کے فنڈنگ ہوئے ہیں مگر ان سے امیروں نے اپنا تجوریاں اور گھر بھرا دیئے ہیں مگر رندھاں جیسے متاثرہ غریبوں کو ایک ٹینٹ تک فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین خودکشیوں پر مجبور ہیں،

Exit mobile version