چابہار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ چابہار میں فراسا حل لیان کمپنی کے کم از کم 150 ملازمین نے چابہار پیٹروکیمیکل پروجیکٹ میں تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین کو گزشتہ تین ماہ دوران تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور کمپنی کے مینجمنٹ اور ٹھیکیداروں سے بار بار کی گئی ملازمین کی اپیلیں و کوششیں بے نتیجہ رہیں۔یہی وجہ ہے کمپنی انتظامیہ کی لاپرواہی نے ملازمین کے خاندانوں کے لیے شدید معاشی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،کمپنی فراساحل لیان کے ملازمین نے آج صبح سے پیٹروکیمیکل کے احاطے میں جمع ہو کر اعلان کیا ہے کہ جب تک تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی، کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

ملازمین نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں انہوں نے ادائیگیوں کی صورتحال پر بارہا خبردار کیا تھا، لیکن پروجیکٹ مینجمنٹ نے تنخواہوں کی تصفیہ کے لیے کوئی پروگرام یا مخصوص وقت کا اعلان نہیں کیا۔