Homeخبریںفرانس الیکشن: ماکروں کا اتحاد پارلیمانی اکثریت سے محروم

فرانس الیکشن: ماکروں کا اتحاد پارلیمانی اکثریت سے محروم

 

پیرس ( ہمگام نیوز) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں کا اعتدال پسند سیاسی اتحاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھا ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ماکروں کے اتحاد نے قومی اسمبلی کی کُل 577 میں سے 245 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
پارلیمان میں اکثریت کے لیے کم از کم 289 نشستوں پر کامیابی درکار تھی۔

نئے بائیں بازو کے اتحاد NUPES نے 131 نشستیں جیت کر مرکزی اپوزیشن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کا اتحاد تیسری پوزیشن پر آیا ہے۔

Exit mobile version