پیرس(ہمگام نیوز ) شمالی فرانس میں ایک عبادت گاہ میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے مشتبہ ملزم کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین اورکیس کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا کہ فرانسیسی پولیس کو چاقو اور لوہے کی چھڑی لے جانے والے ایک شخص کو اس وقت گولی ماری جب وہ شمالی مغربی فرانس کے روئن میں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔
روئن میں قومی پولیس کے ارکان نے آج صبح ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کی عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھا”۔