فرانس ( ہمگام نیوز ) فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ستمبر میں اقوام متحدہ اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی دھمکی دے دی ، برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں صورتحال کو بہتر نہ کیا، جنگ بندی معاہدوں پر عمل نہ کیا یا غرب اردن کو اپنا حصہ بنانے کی کوشش کی تو برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نتھن یاھو نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شیطانی دہشتگردوں کو انعام اور ان کا نشانہ بننے والوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔