جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کا اجلاس نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے...

فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کا اجلاس نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی۔

برلن: (ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) جرمنی برانچ کی نئی آرگنائزنگ باڈی کے انتخاب کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس کے انتخابی عمل کو ایف بی ایم کے آرگنائزیشنل ڈیپارٹمنٹ ایکسٹرنل کے سربراہ عبید بلوچ کی نگرانی اور بین الاقوامی شاخ کے سربراہ حیدر کے بی بلوچ کی موجودگی میں آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سرانجام انجام دیا گیا۔

فری بلوچستان موومنٹ کے آئین کی پاسداری میں انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے سرانجام دیا گیا جس کے نتیجے میں نئے آرگنائزنگ باڈی کا انتخاب ہوا، جس میں عبدالواجد بلوچ کو برانچ آرگنائزر، عامر بلوچ کو کمیونیکیشن آفیسر اور محمد فارس بلوچ کو پریس آفیسر منتخب کیا گیا۔ انتخابات کے بعد نئے آرگنائزنگ باڈی کے عہدہ داروں نے پارٹی کے اصولوں سے وفاداری کا عہد کیا اور بلوچ قوم کی آواز کو بلند کرنے کا عہد کرتے ہوئے اپنے فرائض کو سنجیدگی سے نبھانے کی سوگند لی۔

اس کے بعد منتخب نمائندوں نے تمام ممبران اور حاضرین سے بات کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے مقاصد کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن سے بلوچستان کی آزادی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی اجتماعی امنگوں کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز