ہیلسنکی (ہمگام نیوز) فن لینڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کے ممبر احسن بلوچ کینسر کے موذی مرض سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے
مرحوم احسن بلوچ کا بنیادی تعلق بلوچستان کے شہر مائی کلاچی ( کراچی ) سے تھا مرحوم پچھلے کئی ماہ سے کینسر کے بیماری مبتلا اور مقامی اسپیتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم احسن بلوچ کا جنازہ پرسوں یعنی 18دسمبر کو ہیلسنکی میں ادا کردی جائے گی اور مرحوم کو وہیں مقامی قبرستان میں زمین کے سپرد کیا جائے گا
یاد رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کئی پناہ گزین سیاسی کارکنان بیرون ملک کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوکر اس دارفانی سے کوچ کرچکے ہیں، اس سے پہلے ایف بی ایم جرمنی برانچ کے دو ممبران اسی مہلک مرض کے سبب وفات پا چکے ہیں۔
بلوچستان کے اندر ہونے والی پاکستانی ایٹمی دھماکوں ( جسے بلوچ قوم یومِ آسروخ کے نام سے یاد کرتی ہے ) کی اثرات آج آٹھائیس سال کے بعد بھی محسوس کئیے جاسکتے ہیں، خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے اندر انیس سو اٹھانوئے کو ہونے والے کیمیاوی و جوہری ہتھیاروں کے تجربے کے بعد بلوچستان بھر میں بالعموم اور چاغی اور گرد و نواح میں بالخصوص کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان جوہری ہتھیاروں کے تجربے کی اثرات آج بھی بلوچ فرزندانِ وطن کی زندگی پر دیکھے جاسکتے ہیں


