Homeانٹرنشنلفلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ امیرِ قطر

فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ امیرِ قطر

قطر (ہمگام نیوز) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطین میں ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی کارروائیوں کو “اجتماعی نسل کشی” قرار دیا اور اسرائیل کو مسلسل استثنیٰ دینے پر عالمی برادری کو خبردار کیا۔

امیر قطر نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فوجی آپریشن کی بھی مذمت کی۔

مزید برآں، قطر نے اسرائیلی مظالم کو روکنے اور فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔

Exit mobile version