منیلا (ہمگام نیوز)فلپائن میں سمندری طوفان ڈوکسوری سے ہونے والی آفات اور حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی۔

ملک کو تقریباً ایک ہفتے سے اپنی لپیٹ میں لینے والے سمندری طوفان نے کئی شہروں میں زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

شن ہوا ایجنسی کی خبر کے مطابق، حکام نے اعلان کیا کہ تر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، اور ابتدائی تعین کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں۔

سمندری طوفان کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جس سے ملک میں تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کی خبر کے مطابق، قومی موسمیاتی مرکز نے اعلان کیا کہ 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا طوفان جاپان سے ملک کے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام کو توقع ہے کہ سمندری طوفان 2 اگست کو مشرقی بحیرہ چین سے ٹکرائے گا اور صوبہ چی چیانگ کے ساحلی علاقوں میں لہریں خطرے کی سطح سے بھی بڑہ جائینگی۔

بیجنگ کے مینٹوگو علاقے میں جاری بارش کے باعث تقریباً 5 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب کہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

چائنہ ڈیلی کے مطابق، قومی موسمیاتی مرکز نے 2010 کے بعد دوسری بار ملک کے شمال میں شدید بارشوں کے لیے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس میں رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ’دریاؤں سے دور رہیں‘۔

دوسری جانب ژنہوا ایجنسی نے کہا ہے کہ فوسیان صوبے میں آمدورفت بند کر دی گئی، کاروباری مراکز بند ہیں، سکولوں میں تعلیم میں خلل پڑا اور 354,400 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔