انقرہ (ہمگام نیوز ) روس نے کہا ہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، اب ہمارے لیےلازم ہوگیا ہے کہ اپنی سرحدوں پر مزید ہتھیار نصب کرے۔
ترکی میں انٹالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کی سلامتی پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، نیٹو میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت سے روس کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے خطرات پیدا ہوں گے۔ واضح رہے کہ ہنگری کی طرف سےگرین سگنل ملنے پر سوئیڈن کو رکنیت مل گئی ہے۔ نیٹو کے ارکان کی تعداد اب 32 ہوگئی ہے۔اس توسیع سے نیٹو کو بحیرہ بالٹک کے خطے میں روس کی سرحدوں تک رسائی مل گئی ہے اور اس کے لیے روس کے خلاف ردِ جارحیت کا اہتمام آسان ہوگیا ہے