یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںفوجی کاروائیوں کے دوران گھروں کو جلانا روز کا معمول بن چکا...

فوجی کاروائیوں کے دوران گھروں کو جلانا روز کا معمول بن چکا ہے۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دن پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے گومازی میں آپریشن کے دوران معصوم اور غریب بلوچوں کے گھروں کو جلا کر انہیں بے گھر کر دیا ہے ۔ فوجی کاروائیوں کے دوران گھروں کو جلانا روز کا معمول بن چکا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں بلوچوں کو بے گھر کر دیاگیا ہے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔حمدان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے ریاست ہر طرح کے مظالم ڈھا رہی ہے ۔بی آر ایس او کے مر کزی ترجمان نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اگر انسانی حقوق کے ادارے اورمہذب دنیابلوچستان کے حالات اور بلوچ قوم کی نسل کشی پر مزید خاموش رہے تو حالات مزید خرابی کی طرف جا سکتے ہیں جس سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ جس طرح آج انسانی حقوق کے ادارے فلسطینی، عراقی ، شامی اور باقی جنگ ذدہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے آواز بلند کرر ہے ہیں اسی طرح انہیں بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کر نا چاہیے۔باقی لوگوں کی طرح بلوچ قوم کے بھی انسانی حقوق ہیں جنہیں اکیسوی صدی میں پاؤں تلے روندھنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز