تربت(ہمگام نیوز) فورسز نے بھائی اور بیٹے کو بے گنا گرفتار کیا، گل بانو تربت.ناصرآباد کی رہائشی خاتون گل بانو نے کہا ہے میرے بیٹا جلال ولد انور اور میرے بھائی نور بخش اور مقبول بے گناہ بے قصور ہیں ان کا کسی بھی تنظیم یا منفی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہم غریب ہیں میرا بیٹا جلال خاندان کا کفیل ہے یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شپ فورسز نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر میرے دو بھائیوں اور بیٹے کو ساتھ لے گئے ہمیں کہا گیا کہ ہم انہیں باہر لے جاکر پوچھ گحچھ کریں گے مگر پھر وہ ساتھ لے گئے انہوں نے کہا اگر ان کا کسی تنظیم سے تعلق ہوتا تو وہ سکون سے اپنے گھر میں کیسے سوتے ‘ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ‘وزیراعلی بلوچستان و دیگر حکام میرے بھائیوں اور بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں