کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض فورسز نے تربت یونیورسٹی کے ملازم کو حراست کے بعد لاپتہ کر لیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے دشت پنودی میں جارحیت کرتے ہوئے علیم ولد محمد کو اغوا کرلیا.
ذرائع کے مطابق گزشتہ دن قابض پاکستانی فورسز نے سات مرتبہ مزکورہ علاقے کا گھیراؤ کیا اور علاقہ مکینوں کو شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا.
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں دوران ِ جارحیت قابض پاکستانی فورسز نے علیم ولد محمد اور نسیم ولد رسول بخش کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کر لیا، تاہم نسیم ولد رسول بخش کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ علیم ولد محمد تاحال قابض پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہے.
علیم ولد محمد دشت پنودی کا رہائشی ہے، اور تربت یونیورسٹی کے ” ٹیچرز ہاسٹل” میں بطور ِ باورچی ملازم ہے.
یاد رہے اس سے پہلے بھی دشت پنودی میں قابض پاکستانی فورسز نے کئی مرتبہ فوجی جارحیت کی ہے جس کی وجہ سے علاقے کی نصف آبادی علاقہ چھوڑ کر بلوچستان کے دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر چکی ہے.