شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںفیفا ورلڈ کپ، امریکا کے ہاتھوں کی شکست کے بلوچستان سمیت ایران...

فیفا ورلڈ کپ، امریکا کے ہاتھوں کی شکست کے بلوچستان سمیت ایران بھر جشن کا سما، درجنوں گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا کے ہاتھوں ایران کی شکست کے بعد بلوچستان سمیت ایران بھر میں جشن کا سما ہے جبکہ اسی دوران درجنوں افراد کی گرفتاری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ایران امریکا میچ کے دوران شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ـ جبکہ اسی ایرانی شکست کو لے کر گزشتہ رات زاہدان سمیت خاش، چابہار، جاشک، ایرانشہر میں جشن کیا گیا اور لوگ سڑکوں پر نکل امریکا کو مبارک باد پیش کرکے ایران کے خلاف نعرے بھی لگائے ـ

جبکہ زاہدان میں بلوچ عوام سڑکوں پر نکل ناچ گانے اور دوچاپی بھی کرتے رہے ـ

اس کے علاوہ بلوچستان کردستان، الاحواز، آذربائیجان، تہران کے کئی علاقے اور دیگر ایرانی مقبوضہ جات ریاستوں اور علاقوں میں فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی شکست پر رقص کیا گیا ـ

دریں اثنا کردستان میں قابض ایرانی فورسز نے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ـ جبکہ بلوچستان میں چند بلوچوں کی گرفتاری کی خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم ان کی تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز