شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی آرمی کی جانب سے بلوچستان میں فیمین پوائنٹ بیلسٹک میزائل...

قابض ایرانی آرمی کی جانب سے بلوچستان میں فیمین پوائنٹ بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بزمان( ھمگام نیوز) راہ ِ بلوچیستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات 5 نومبر کو قابض ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے پانچ اعلی عہدے داروں کے ایک گروپ نے بزمان کے آس پاس کے علاقے میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

یہ میزائل تبریز سے فائر کیا گیا تھا لیکن بزمان شہر کے قریب میدانی علاقے کو نشانہ بنانے کے لئے وضع کردہ نقطہ پر نہیں مارا اور کم سے کم پانچ سو میٹر کے فاصلے پر اترا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاسداران انقلاب کے یہ اعلی عہدے دار ایک روز قبل ہی بلوچستان میں داخل ہوئے تھے اور شاہد میمر کے کیمپ میں مقیم تھے ، اور پیر ، 10 نومبر کو ، چابھار شہر کا سفر کرنے کے بعد ، وہ تہران کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ قابض ایران کی حکومت نئے میزائل تجربات کرنے کے لیئے بلوچستان کے مختلف جگہوں کی تلاش میں ہے جو اپنے پروگراموں کی ناکامی کی صورتحال پر انہیں چھپانے کے لیئے بلوچستان کے ایسی جگہوں کا انتخاب کر رہا جہاں میڈیا کی پہنچ سے دور ہو ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز