زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پیر 11 جولائی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان/ دزاپ میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ایک گاڑی کی طرف براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت “شہرک باغ ” کے علاقے سے تعلق رکھنے والا “علی قناری” ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ آدھی رات کو قابض انٹلی جنس فورسز نے جو کہ سادہ کپڑوں میں تھے، علی کی گاڑی کو روکنے کا ارادہ کیا، لیکن علی نے روکنے پر توجہ نہیں دی ـ
علی کی جانب سے گاڑی روکنے کے حکم پر توجہ نہ دینے کے بعد سادہ لباس میں ملبوس فورسز نے اس شہری پر گولیاں برسانا شروع کر دیں اور زخمی ہو کر علی تڑپنے لگا تھوڑی دیر کے بعد وہ چل بسے ـ