دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک اور بلوچ شہری کو نیکشہر سے...

قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک اور بلوچ شہری کو نیکشہر سے گرفتار کیا ہے

نیکشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 17 ستمبر کی شام کو قابض ایرانی خفیہ ایجنسی “سپاہ قدس ” کے اہلکاروں نے ایک اور بلوچ شہری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گه/نیکشہر سے گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدہ شہری کی شناخت طارق عزیزی کے نام سے ہوئی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ طارق کو بار بار قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی انٹیلیجنس ایجنسی “سپاہ قدس،” نے پہرہ (ایرانشہر) میں واقع اپنے آفس”شاہد میمار” بیس پر طلب کیا تھا۔ شہری کے حاضر نہ ہونے کے سبب اسے بعد میں راہ چلتے گرفتار کر لیا گیا ہے ـ

خبر کی تیاری کے وقت تک اس بلوچ شہری کو کس الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے اور کہاں منتقل کیا گیا تاہم کوئی معلومات دستیاب نہیں ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی اہلکاروں کی جانب سے ماورائے عدالت حراستوں نے کئی گرفتار شدگان کے خاندان کئی مہینوں اور سالوں گرفتاری سے بے خبر رکھا ہے۔ خفیہ ایجنسی کی یہ کارروائی انسانی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز