یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے میرجاوہ شہر سے دو بلوچ...

قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے میرجاوہ شہر سے دو بلوچ بھائیوں کو گرفتار کر لی

میرجاوہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج 6 نومبر کی صبح میرجاوہ میں قابض ایرانی خفیہ ادارے نے ایک بلوچ کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

 

انٹیلی جنس اہلکاروں کے چھاپے میں راشد ریکی اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابھی تک رپورٹ کے مطابق راشد کے دوسرے بھائی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

رپورٹ موصول ہونے تک ان افراد کی گرفتاری کی وجہ اور مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ انٹیلی جنس فورسز نے راشد اور اس کے بھائی کو گرفتار کرنے کے علاوہ ریلوے لائن کے پیچھے محلے میں چھاپہ مار کر 6 بلوچوں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اہلکار کئی دنوں سے میرجاوہ کے محلوں اور گلیوں میں گشت کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ زاہدان میں خونی جمعہ کی شام سے اب تک درجنوں بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے میرجاویہ شہر سے گرفتار کیا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز