دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںقابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بلا جواز فائرنگ، ایک بلوچ نوجوان...

قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بلا جواز فائرنگ، ایک بلوچ نوجوان جانبحق

سرباز ( ھمگــام نیوز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے علاقے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے بلوچ شہری جابر صبوری ولد غلام قادر کو ایرانی دہشتگرد پاسداران انقلاب نے ” سرکور ” کے مقام پر بلا جواز فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ـ
مزید اطلاعات کے مطابق جابر صبوری سرکور کے علاقے میں سفر کر رہے تھے کہ قابض ایرانی درندہ صفت سپاہ پاسداران انقلاب نے بغیر روکنے اور کوئی تفتیش کرنے کے اسے دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کو سرکور کے پہاڑی علاقے میں پھینک کر وہاں سے چلے گئے ـ

یہ واقعہ گزشتہ جمعہ 15 نومبر 2019 کو پیش آیا تاہم انٹرنیٹ کی بندش کے سبب مزید معلومات نہیں مل سکیں۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز