Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ ڈرائیور جانبحق

قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ ڈرائیور جانبحق

ایرانشہر( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں ایک بلوچ مزدور اپنی گاڑی میں ڈیزل اور پیٹرولیم لے کر کلات شہر میں جا رہے تھے کہ راستے میں ایرانی قابض فورسز نے دیکھتے ہی گاڑی پر فوراً فائر کھول دیا، جس سے گولیاں لگنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ اسی دوران گاڑی زخمی ڈرائیور کی کنٹرول سے باہر ہوگیا اور لڑ کھڑاتا گہری کھائی میں جا گرا جس سے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کے حقوق پر کام کرنے والے “کمپین فعالین بلوچ ” کے سرگرم کارنوں کے مطابق یہ واقع ایرانشہر اور کلات کے درمیانی راستے سڑک پر ایک سنسان جگہ پر واقع ہوا تھا، کہا جا رہا ہے کہ مقتول بلوچ اپنی گاڑی میں پیٹرولیم اور ڈیزل بھر کر دوسرے شہر میں فروخت کے لیئے جا رہا تھا تاہم راستے میں مرساد فورسز نے بلا روکے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرا۔ جس سے ڈرائیور موقع پر جانبحق ہو گئے۔

دریں اثنا کمپین فعالین بلوچ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات ہر مہینے میں پیش آتے ہیں جو کہ ایرانی قابض فورسز بلا وجہ بلوچوں کی چلتی گاڑیوں پر بلا روکے اچانک فائر کھول کر ان کو قتل کر دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس طرح کے 41 واقعات پیش آئے جس سے درجنوں جانحق اور کئی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version